سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں4600 روپے اضافہ

کراچی(کامرس ڈٍیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔ا یران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے امکان کی وجہ سے تیل سستا اور سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کے نرخ میں 3943 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے بڑھنے سے نئے نرخ 8270 روپے ہو گئے ہیں۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 46 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4554 ڈالر ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں