کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے منشیات رکھنے کے جرم میں پولیس اہلکاروں کی سزا کیخلاف اپیل پر منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے منشیات رکھنے کے جرم میں پولیس اہلکاروں کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ ماتحت عدالت نے کانسٹیبل فیاض اور بیٹے محبوب جعفری کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کیخلاف اکتوبر 2020 میں جیکسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے 8 کلو سے زائد چرس گھر میں فروخت کیلیے رکھی ہوئی تھی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ماتحت عدالت نے شہادتوں کے تضاد کا غور سے جائزہ نہیں لیا۔۔