کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مامتا پروگرام میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب یہ پروگرام صوبے کے 22 اضلاع میں جاری ہوگا، جبکہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ملنے والی امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کو تین سال کے دوران مختلف مراحل میں مشروط مالی امداد دی جائے گی، جسے حمل کے دوران طبی معائنے، ادارہ جاتی ولادت اور بعد از پیدائش نگہداشت سے جوڑا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جامشورو، دادو اور نوشہرو فیروز کو بھی پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس توسیع کے بعد اندازہ ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں 26 لاکھ خواتین مستفید ہوسکیں گی، جن میں سے ہدف کم از کم 13 لاکھ تک پہنچنے کا ہے۔
حکومت سندھ کے مطابق امداد میں یہ اضافہ اور دائرہ کار کی توسیع ماں اور بچے کی اموات کی شرح میں کمی اور دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔










Hey there, checking out the 90jiliclubloginapp. Anyone else playing on it? What’s everyone’s favorite slot game and why?
Been hearing a lot about Plus777asia lately. Gonna give it a shot! Anyone else tried it? Hope the wins are real! Check it out here: plus777asia