اسرائیل فوجی کامیابی کے باوجود عالمی تنقید کا شکار ہے، غزہ جنگ فوری ختم کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اگرچہ غزہ میں عسکری برتری حاصل کیے ہوئے ہے لیکن دنیا کی نظروں میں اس کی ساکھ تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیل کے لیے عالمی ہمدردی موجود تھی لیکن وقت کے ساتھ یہ تاثر ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ماضی میں امریکی کانگریس میں ایک مضبوط لابی رکھتا تھا لیکن اب اس کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے اور عالمی برادری بھی اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق غزہ کی جنگ نے اسرائیل کو سیاسی اور سفارتی سطح پر نقصان پہنچایا ہے، اور اگر یہ جنگ جاری رہی تو اسرائیل مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر جنگ ختم کرنی چاہیے تاکہ اپنی ساکھ کو مزید نقصان سے بچا سکے، کیونکہ عالمی رائے عامہ اب فلسطین کے حق میں بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، برطانیہ اور بیلجیئم جیسے اتحادی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، جو اسرائیل کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ثابت ہوگا۔

2 تبصرے ”اسرائیل فوجی کامیابی کے باوجود عالمی تنقید کا شکار ہے، غزہ جنگ فوری ختم کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

اپنا تبصرہ لکھیں