• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 27 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
سرگودھایونیورسٹی

سرگودھایونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر ہونے والے اثرات پر منعقدہ سیمینار

News Editor by News Editor
اکتوبر 6, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

سرگودھا(تعلیم ڈیسک)سرگودھایونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر ہونے والے اثرات پر منعقدہ سیمینار

میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ایک رپورٹ کے اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایا کہ گلوبل وارمنگ، جنگلات کے کٹا اور ہیٹ ویو کی وجہ سے گزشتہ برس پاکستان کے بڑے سیلاب میں 1700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گے اورمجموعی طور پر 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔

اس بدترین سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 10بلین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر خطرناک موسمی حالات نے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی قلت اور وبائی امراض بڑھنے کے خطرات کا سامنا ہے۔متواتر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے آب و ہوا کی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے وجہ سے پیدا ہونے غیر معمولی اثرات سے نمٹنے اور انہیں کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے سکالرز اور محققین کو چاہیے کہ جدید تحقیق کو فروغ دیں کیونکہ علم کی طاقت سے ہی قدرتی آفات کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر شہباز محمود نے کہا کہ پاکستا ن انتہائی موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نیکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی کوئی مخصوص وجہ نہیں ہوتی۔ قدرتی مسائل کے علاہ انسانوں کے پیدا کردہ مسائل بھی اس کا سبب بنتے ہیں۔ محمد عدنان نے بتایا کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے مقام پر واقع ہے جہاں اسے دو بڑے موسمی نظاموں گرمی کی شدت اور مون سون کی بارشوں کے اثرات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جولائی میں اوسط بارشیں 51.5 ملی میٹر ہوتی ہیں تاہم اس سال یہ 150.1 ملی میٹر رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی زیادتی کی بنیادی وجہ ماحولیاتی بگاڑ ہے۔

ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ماحولیاتی درجہ حرارت میں اضافہ کی بڑی وجوہات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹروس آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ اور میتھین کی سطح بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میتھین کے اخراج پر قابو پانے اور صنعت، توانائی سمیت نقل و حمل کے نظام میں تبدیلی لا کر فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ انتہائی موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے۔

قبل ازیں ڈاکٹر محمد اشرف نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور محققین کو ترغیب دی کہ وہ تحقیق کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے کیلئے حل تلا ش کریں تاکہ پاکستان کو قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے جنم لینے والے مسائل سے بچایا جا سکے۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے مقررین کو اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعلیم ڈیسکسرگودھایونیورسٹی
Previous Post

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اہم ترین آسامی کے انٹرویوز ایک بار پھر ملتوی

Next Post

سکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے اور داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کاانعقاد

News Editor

News Editor

Next Post
نوٹیفکیشن جاری

سکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے اور داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کاانعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7685

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

639
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

589
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

580
کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
کرن جوہر

پیسے دے کر کروائی جانے والی تشہیر کا رجحان حد سے بڑھ چکا ہے،کرن جوہر

اپریل 27, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading