کراچی(کامرس ڈیسک )آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال منگل کو چوتھے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کےلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔خیال رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔