جیٹ فیول

جیٹ فیول کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ، نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک ) حکومت نے کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 2 ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 53 روپے 58 پیسے اضافہ ہوچکا۔

اپنا تبصرہ لکھیں