کراچی (ایجوکیشن ڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے لیے ہدایات جاری کردی۔جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبی صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہن کر آئیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا توجہ ہٹانے والے کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے اور چھوٹی آستینوں والے، چست کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے۔نوٹی فکیشن میں طلبہ کو مطلع کیا گیا کہ قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنے جائیں، اس کے علاوہ طلبہ کو یونیورسٹی میں آرام دہ چپل پہن کر آنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔