• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
منگل, 21 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
جی سی یو

جی سی یو23ویں کانووکیشن کادوسرا روز،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کی شرکت

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 21, 2025
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا 23واں کانووکیشن اختتام پذیر،دو روزہ کانووکیشن میں 3078 طلبا و طالبات کو میڈلز، رول آف آنر اور ڈگریاں دی گئیں۔

پہلے روز86 سکالرز کو پی ایچ ڈی جبکہ 735 طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ دوسرے دن کے سیشن میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر طلبا و طالبات کو میڈلز اور رول آف آنر سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ہمراہ طلبا کو میڈلز دیئے جبکہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز، کنٹرولر امتحانات شہزاد احمد، اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی ایک عظیم درسگاہ ہے، یہاں آ کر مجھے بہت سکون محسوس ہوا،بہت سے تاریخی اداروں میں تنزلی دیکھی، لیکن خوشی ہوئی کہ گورنمنٹ کالج نے آج بھی اپنا معیار اور نام برقرار رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف ڈگری کافی نہیں، نوجوانوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دینی ہوگی،پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے طلبا کو تلقین کی کہ آج آپ کی زندگی کا ایک باب ختم ہوا ہے، اب آپ نے اپنے ملک کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ درسگاہوں کا اولین فریضہ آپ کو بہترین انسان بنانا ہے،جی سی یونیورسٹی میں آپ کو علم اور سکون نظر آتا ہے۔انہوں نے طلبا کو کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آج آپ شاعر مشرق علامہ اقبال کی درسگاہ سے گریجویٹ ہو رہے ہیں، جی سی یو میں بڑی تعداد میں طلبا پنجاب گورنمنٹ اور جی سی یو اینڈومینٹ فنڈ سے اسکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد عبداللہ کو محمد ادریس میڈل،عرفہ زبیر خان کو ولید اقبال میڈل،عمر احمد کو محمد شہباز شریف میڈل، ذیشان علی شیخ صفدر علی میڈل، سید محمد نقی کو تھیسپین میڈل، تانیہ کو مدیحہ گوہر میڈل،جبکہ انٹر میڈیٹ کے بہترین طالبعلم کے طور پر محمد طحہ طاہر،محمد احمد،علی رشید، میاں محمد یوسف کو داد الیاس میڈل سے نوازا گیا۔بعدازاں گورنر پنجاب نے جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی کے اعزاز میں گورنر ہاس میں ایک خصوصی تقریب کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جی سی یوکانووکیشنگورنر پنجابگورنمنٹ کالج یونیورسٹی
Previous Post

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے لیے ہدایات جاری کردی

Next Post

فلسطین میں جنگ بندی خوش آئند، اہم مسئلہ زخمیوں کی نگہداشت ہے،پروفیسر الفرید ظفر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
پروفیسر الفرید ظفر

فلسطین میں جنگ بندی خوش آئند، اہم مسئلہ زخمیوں کی نگہداشت ہے،پروفیسر الفرید ظفر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7119

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

626
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

552
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

494

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading