وزارت خزانہ

ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط ، پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز چار سہہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے، وزارت خزانہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک )وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط کردی۔ اس ضمن میں وزارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی فنڈز 4 سہہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 15 اور دوسری میں 20 فیصد فنڈز جاری ہوں گے،تیسری سہ ماہی میں 25 اور چوتھی میں 40 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ہزار ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں،منصوبہ بندی ڈویژن منظور شدہ منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرے گا،فنڈز کی تقسیم منظور شدہ بجٹ کی حد کے اندرہی کی جائےگی،غیر ملکی ادائیگیوں کےلئے وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی ہوگی،منظور شدہ حد سے زیادہ ادائیگی وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیرنہیں ہوسکے گی،ہرمنصوبے کےلئے علیحدہ اسائنمنٹ اکاﺅنٹ کھولا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں