لاہور (کامرس ڈیسک ) ملک بھر میں تمام بینک زکوة کٹوتی کے لئے آج بند رہیں گے۔
بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکائونٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے رکھنے والے صارفین سے زکو ة منہا کی جائے گی۔
پیر کے روز سے بینک نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے لے کر جمعرات تک بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے کھلے رہیں گے۔









