بینظیر سم

بینظیر سم حاصل کرنے کی آخر ی تاریخ 30 جون مقرر

لاہور (کامرس رپورٹر ) بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 ہے ، جن خواتین نے پہلے ہی سم حاصل کرلی ہے وہ اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرواکر اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروالیں۔

جن خواتین نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی ہے وہ اپنے زیر استعمال موبائل فون اور شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر تشریف لے جائیں۔ خواتین سم حاصل کرنے کے تین دن بعد اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے ڈیجیٹل والٹ فعال کروائیں۔

واضح رہے کہ مستقبل میں تمام وظائف اسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے، جو آپ بینظیر انکم سپورٹ کے پارٹنر بینک کے کسی بھی نمائندے سے وصول کرسکیں گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے 080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں