لاہور(کامرس ڈیسک)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 14روپے کمی سے 526روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے363روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔
٭٭٭٭٭












