لاہور(این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید14روپے کمی سے 403روپے کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے 278روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت1روپے اضافے سے231روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے15سے20روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔