لاہور (کامرس ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 21 روپے فی کلو اضافے کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی فارم قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل ریٹ 334 روپے اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دو روپے فی درجن اضافے کے بعد فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 235 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔
مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔