نادیہ خان

خود کو تنہا محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا‘ نادیہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ میں بالکل اکیلی تھی جب میری بیٹی علیزے پیدا ہوئی، میں چاہتی تھی کہ کوئی ہو میرے پاس جو مجھ سے اسی طرح بے لوث محبت کرے جیسے میں اپنے ارد گرد لوگوں سے کرتی ہوں۔حال ہی میں نادیہ خان نجی ٹی وی پروگرام میں خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میری ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار تھی، تاہم میں نے رشتہ نبھانے کی بھرپور کوشش کی، بعد ازاں میں نے طلاق لے لی اور اپنے دونوں بچوں کی کامیاب انداز میں پرورش کی، اس کے علاوہ میں نے ایک بیٹے، کیان کو گود بھی لیا جو میری زندگی کا نہایت اہم حصہ ہے۔

گفتگو کے دوران اپنے بچوں کی منصوبہ بندی سے متعلق یادیں تازہ ہونے پر نادیہ خان جذباتی ہو گئیں اور انکشاف کیا کہ میں نے اپنی پہلی بیٹی کو اس لیے جنم دیا کیونکہ میں خود کو بہت تنہا محسوس کرتی تھی اور چاہتی تھی کہ میری زندگی میں کوئی ایسا ہو جو مجھے بے لوث محبت دے۔

اپنا تبصرہ لکھیں