فیصل قریشی

بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے‘ فیصل قریشی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتے، جبکہ پاکستان میں بھی اس پلیٹ فارم کی محدود سبسکرپشنز اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نیٹ فلکس پر عدم موجودگی سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا۔میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا؟ جس پر فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سچ کہوں تو بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی بھی ملک کے معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوں کو حقیقت کے مطابق پیش کرے۔اداکار نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم ساز ہر حقیقت کھل کر نہیں دکھا سکتے کیونکہ اگر کوئی ملک کی مکمل تصویر پیش کرے تو بعد میں اس کے لیے پاکستان میں رہنا مشکل ہو سکتا ہے۔اداکار کے مطابق اس صورتِ حال میں نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ نہیں ملتا جو بھارت جیسی بڑے مارکیٹ سے حاصل ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں