پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان کے متعلق چہ مگوئیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ وہ ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔ ایمن اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ پہلے ہی دو بیٹیوں کے والدین ہیں، اور اب سوشل میڈیا پر ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو خوشخبری کی امید دلا دی ہے۔
گزشتہ شب ایمن خان نے ایک مشہور برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ اس تقریب کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تو کئی مداحوں نے ایمن کے انداز اور بظاہر ’بیبی بمپ‘ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا کہ شاید وہ تیسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔
مداحوں نے کمنٹس میں نیک خواہشات کا اظہار شروع کر دیا۔ کسی نے لکھا، "ماشاء اللہ، چھوٹے منیب آرہے ہیں!”، تو کسی نے دعا دی کہ "اللہ اس بار بیٹا عطا فرمائے۔” ایک مداح نے ایمن کے چہرے کی چمک دیکھ کر تبصرہ کیا، "چہرے سے لگ رہا ہے کہ ایک اور بیٹی کی خوشی آنے والی ہے۔”
تاہم ایمن یا منیب کی طرف سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔