واشنگٹن(کامرس ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 83.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3.75 ڈالر کمی کے بعد 80.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔۔ متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی ہوگئی اور قیمت 83 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔