بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2006 کی مشہور فلم "رنگ دے بسنتی” میں بھگت سنگھ کا کردار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
رندیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں یہ کردار ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے آفر کیا تھا، لیکن انہوں نے پہلے سے کیے گئے وعدے کے تحت رام گوپال ورما کی فلم کو ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں کام کرنے سے ان کا کیریئر ایک نئی سطح پر پہنچ سکتا تھا، مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ انہیں صرف مرکزی کردار کرنا پسند ہے۔ رندیپ نے مزید بتایا کہ وہ "راک آن” جیسی فلم بھی اسی وجہ سے چھوڑ چکے ہیں۔