ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمارے کی 25برس پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا کافی پسند کی جارہی ہے، جس میں وہ فلم سیٹ پر کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
یہ تصویر 1997کی فلم دل تو پاگل ہے کے سیٹ پر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ کرسی سے بنی وکٹ کے پیچھے کیپنگ کرتے شاہ رخ خان نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا تھا۔









