امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے پر فریقین کی مشروط رضامندی کے باوجود اسرائیل نے ایک نیا اور سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے فلسطینیوں کو اپنے علاقوں میں واپس جانے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے عربی زبان میں ایک تازہ انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر کی جانب واپسی ان کے لیے ’’انتہائی خطرناک‘‘ ثابت ہو سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اور مرکزی غزہ میں اب بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، اور ان علاقوں میں عام شہری بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔ فوجی بیان میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جنوب کی سمت نقل مکانی کے لیے صرف مقررہ راستہ ’’رشید روٹ‘‘ استعمال کریں، جو بظاہر کھلا رکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے مرکزی راستوں کو بند کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ شہری جو پہلے نقل مکانی کر چکے تھے، اپنے گھروں کو واپس نہیں جا پا رہے۔ امدادی قافلے بھی رکاوٹوں کے باعث متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
ادھر صحافی تنظیموں اور طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر حملے روکنے کی واضح ہدایت کے باوجود اسرائیلی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 20 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے۔
عالمی برادری نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔










Tilekeobong88, for all you betting fanatics out there. Seems to be a place to find tips and deals. Check it out, maybe you’ll win big here: tilekeobong88