• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
لیک گیٹ

امریکی "لیک گیٹ” کے اندر اور باہر "مساوات” اور” آزادی”

News Editor by News Editor
اپریل 14, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز)حال ہی میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے جنوبی کوریا کے سیاسی رہنماؤں پر نظر رکھنے کی خبر سامنے آئی جس پر عالمی برادری بالخصوص امریکی اتحادیوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطا بق جنوبی کوریا کے اخبار ‘کورین نیشن’ نے 11 اپریل کو اپنے مضمون میں کہا کہ امریکہ 40 سال سے زائد عرصے سے جنوبی کوریا کے ایوان صدر کی نگرانی کر رہا ہے اور یہ ایک ‘کھلا راز’ ہے۔مختلف ممالک کی میڈیا رپورٹس میں دنیا پر امریکی نگرانی کی سیاہ تاریخ موجود ہے۔امریکی قومی سلامتی ایجنسی 2007 سے ایک خفیہ الیکٹرانک نگرانی پروگرام –” پروجیکٹ پرزم” پر عمل پیرا ہے ، اور 2013 میں امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے افشاں کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پروجیکٹ پرزم نے ایپل ، یوٹیوب ، اسکائپ ، فیس بک ، گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے مرکزی سرورز تک رسائی حاصل کی تاکہ انٹیلی جنس اور ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔

سنہ 2008 میں امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور اس وقت کی جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بھی نگرانی کی ۔ 2012 اور 2014 میں این ایس اے نے ڈنمارک کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ایف ای) کے تعاون سے جرمنی، فرانس، سویڈن، ناروے اور دیگر ممالک کی سیاسی شخصیات کی جاسوسی کی اور جمع کی گئی انٹیلی جنس کا دائرہ کار قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی ضروریات سے کہیں زیادہ اور وسیع تھا۔

ان واقعات نے اس وقت متعلقہ ممالک میں شدید رد عمل کو جنم دیا تھا۔ یورپی رہنماؤں نے امریکی” وائر ٹیپنگ” کی مذمت کی اور امریکہ سے جامع وضاحت کا مطالبہ کیا گیا جس کا نتیجہ صرف یہ ہوا کہ وائٹ ہاؤس نے سطحی طور پر اپنے اتحادیوں کی نگرانی بند کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا کہ نگرانی کی یہ صورتحال دوبارہ نہیں ہو گی لیکن امریکہ پھر بھی اپنے راستے پر قائم رہا اور "کھلا راز” کھلے عام خفیہ رہا ۔

اس طرح کی غنڈہ گردی کا سبب” سب سے پہلے امریکہ” کی تسلط پسندانہ ذہنیت اور غرور کے علاوہ کچھ نہیں ۔ کچھ عرصہ پہلے امریکہ نے چین کے موسمی مشاہدے کے غبارے کے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا جو غیر متوقع وجوہات کی بنا پر امریکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔امریکہ کا رد عمل ایسا تھا جیسے وہ ایک معصوم بچہ ہو جس کے ساتھ ظلم کیا گیا ہو اور لوگ اسے دیکھ کر واقعی "دل میں درد” محسوس کر یں ۔

تاہم اگر امریکہ کی جانب سے چین، روس اور برطانیہ جیسے درجنوں ممالک اور خطوں میں کئی دہائیوں سے کیے جانے والے "ٹیلی اسکرین آپریشن” کے بارے میں سوچا جائے ، تو لوگ واقعی لیونارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے زیادہ شاندار اور حیرت انگیز امریکی اداکاری کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پائیں گے ۔ جنوبی کوریا کے خلاف امریکی ” انٹیلی جنس ” جو ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے، ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں کے جذبات اور وقار کی پرواہ نہیں ہے ۔یوں اس کے اتحادی اب آہستہ آہستہ اپنا صبر کھو چکے ہیں۔ چند روز قبل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے واضح کیا تھا کہ یورپ کو امریکہ پر اپنا انحصار کم کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک خودمختاری پر غور کرنا چاہیے۔

اس بار میکرون نے یورپ کی حیثیت کے بارے میں "امریکہ کے پیروکار، اور ” ہم جاگیردار نہیں بنیں گے” جیسے جملوں کا استعمال کیا۔درحقیقت امریکہ کی ”کیرٹ اینڈ اسٹک” کی پالیسی میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس حوالے سے وہ مخالفین اور اتحادیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھتا ہے ۔ امریکہ نے ہمیشہ مساوات اور آزادی کا راگ الاپا ہے، تاہم ” انٹیلی جنس گیٹ”واقعی ایک ایسا دروازہ ہے،جس میں داخل ہونے پر امریکی غنڈہ گردی آزاد دکھائی دیتی ہے اور دروازے کے باہر اتحادیوں سے ذلت آمیز مساوات نظر آتی ہے .نیکی اور اخلاقیات کے راستے پر چلیں، تو دور رہنے والے لوگ بھی نزدیک آتے ہیں اور اگر گمراہ گن شیطانی راستہ اپنایا جائے تو دوست بھی دور ہو جاتے ہیں ۔ امریکہ ،بالادستی کے جنون میں مبتلا ہے، یہاں تک کہ اپنے نام نہاد اتحادیوں کی بھی پیٹھ میں خنجر گھونپتا ہے لیکن یہ رویہ لامحالہ ایک دن اسے تنہا کر دے گا ۔ امریکہ کے اتحادیوں کو اس مشہور کہاوت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کہ ” امریکہ کی دشمنی خطرناک ہے اور امریکہ کی دوستی مہلک "۔

کہا جاتا ہےکہ "کوئی چیز اگر کسی شخص کو قائل کر سکتی ہے تو وہ دلیل نہیں بلکہ دیوار ہو تی ہے”، اگرچہ یہ کہاوت دل دہلا دینے والی ہے، لیکن یہ غیر معقول نہیں. امریکہ کو چاہیے کہ وہ تسلط پسندانہ انحصار کے سنگین نتائج کو جتنا جلد ہو سکے سمجھ لے،جب کہ اس کے اتحادیوں کو بھی جلد از جلد اپنے ذہنوں کو امریکی کنٹرول سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے کیوں کہ بعد کے پچھتاوے سے بہتر ہے کہ سانحے کے ہونے کا انتظار ہی نہ کیا جائے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آزادیلیک گیٹمساوات
Previous Post

اس سال عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ تقریبا ایک تہائی ہوگا,منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Next Post

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت9.89 ٹریلین یوآن رہی

News Editor

News Editor

Next Post
مالیت9.89

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت9.89 ٹریلین یوآن رہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading