• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ملکی و غیر ملکی میڈیا و مبصرین کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

News Editor by News Editor
اکتوبر 14, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ملکی و غیر ملکی میڈیا و مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین اپنی ویزا درخواست وقت پر دیں، ویزا کی مدت سے زیادہ پاکستان میں قیام نہیں کر سکتے، پاکستان کی خودمختاری، افراد کی آزادی، بنیادی حقوق ، آئین و قانون ، الیکشن کمیشن اور الیکشن آفیشلز کا احترام کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کے لیے 31 نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین یقینی بنائیں گے کہ ان کا مشاہدہ اور رپورٹنگ غیر جانبدار، بامقصد اور درست ہو۔ الیکشن کمیشن اور ریاستی اتھارٹیز کی ہدایات پر عمل کریں گے، اپنے تحفظ کے لیے حکومت اور سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے دی گئی ایڈوائزری پر عمل کریں گے۔ ملک کی ثقافت کا احترام کریں گے۔ الیکشن عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے، کسی سیاسی جماعت اور امیدوار کے لیے تعصب اور ترجیحات کا اظہار نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں کسی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین اپنی سکیورٹی کی غرض سے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے مشاہدہ اور رپورٹنگ کے لیے علاقہ منتخب کریں گے۔

الیکشن عمل میں مداخلت کے بغیر الیکشن کے انتظامات اور انعقاد کے ہر پہلو کا مشاہدہ اور رپورٹنگ کر سکتے ہیں،کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر اندورنی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین مفاد کے ٹکرائوسے اجتناب کیلئے کسی فرد یا تنظیم سے ذاتی یا پیشہ ور تعلق نہیں رکھیں گے،الیکشن عمل میں ملوث کسی سیاسی جماعت، ادارہ یا فرد سے تحفہ یا فائدہ نہیں لیں گے۔ کسی سیاسی جماعت کا نشان یا رنگ نہیں پہنیں گے، مبصرین و میڈیا کو الیکشن عمل پر اپنے مشاہدات اور نتیجے کے بارے میں ذاتی بیان نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کسی ایسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے جس سے سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق یا خلاف جانے کا تاثر ملے۔ ان کا مواد ایسی عکاسی نہ کرے جس سے ملک کی امن اور سکیورٹی، کسی فرد یا گروہ کے خلاف نفرت یا تشدد کا خطرہ ہو۔ کوئی ایسا پہلو شامل نہیں کریں گے جو کسی سیاسی امیدوار، صنف، مذہب، فرقہ ، برادری پر ذاتی حملہ تصور ہو۔

کوئی ایسی چیز نشر نہیں کی جائے گی جس کا سیاسی جماعت یا امیدوار کے حوالیسے عوامی رائے پر اثر ہو۔رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سے پہلے اور بعد میں پول ، پولنگ اسٹیشن اور حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔ صرف الیکشن کمیشن یا ریٹرننگ افسر کا جاری کردہ آفیشل نتیجہ نشر کیا جائیگا۔ مبصرین اپنی تجاویز، رپورٹس، نتائج الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کا اجازت نامہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی میڈیا میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی شامل کیا ہے۔قومی میڈیا میں پرنٹ ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز شامل ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری ، سکیورٹی، عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی آزادی اور سالمیت کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا، ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔ پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا۔پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاؤسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔

قومی خزانے سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی۔ ووٹرز کی آگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے۔ الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔

رپورٹ کے مطابق صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے،خفیہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائیگی، میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے۔میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائیگا، نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں، جنہیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی مبصرین ملک کی خودمختاری اور افراد کے بنیادی حقوق کا احترام کریں گے، ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کیا جائے گا،قانون کا احترام کریں گے اور الیکشن کمیشن کی اتھارٹی کا احترام کریں گے، الیکشن عمل کے دوران غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔ کسی سیاسی جماعت، امیدوار، یا مقامی اتھارٹی کے لیے تعصب یا ترجیحات کا اظہار نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق مبصرین کسی سرگرمی میں نہ حصہ لیں گے نہ ہی منعقد کریں گے، جس سے کسی امیدوار اور جماعت ،کی حمایت یا مخالفت کا تاثر جائے، مبصرین کو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالے بغیر سوال کرنے یا وضاحت لینے گا حق ہوگا۔ قومی مبصرین یقینی بنائیں گے کہ ان کا مشاہدہ درست اور غیر جانبدر ہے۔ مبصرین اپنے مشاہدہ یا نتیجہ کے حوالے سے ذاتی رائے میڈیا کو نہیں دیں گے۔ مبصرین اپنے نتائج اور سفارشات الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ خلاف ورزی پر ایکریڈیشن منسوخ کی جا سکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنضابطہ اخلاقمبصرینملکی و غیر ملکی میڈیا
Previous Post

پیٹرول کی قیمت میں 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع

Next Post

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے، احسن اقبال

News Editor

News Editor

Next Post
احسن اقبال

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے، احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading