پاک افغان

افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی، پاک افغان سرحدی بندش سے افغان تاجروں کی مشکلات

کابل(کامرس ڈیسک )افغانستان کی پاکستان کے ساتھ سرحدی بندش سے افغان معیشت شدید متاثر ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا دی جرنو- ویو کے مطابق پاکستان کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے بعد ڈرائی فروٹ کےافغان تاجرشدید بحران کاشکارہیں۔

پاکستان کیساتھ سرحدی راستوں کی بندش سے افغانستان سے خشک میوہ جات کی بیرونی ممالک سپلائی شدید متاثرہوئی۔ افغان تاجروں کے مطابق سرحدی بندش کے باعث گوداموں میں موجود ہزاروں ٹن خشک میوہ جات خراب ہورہے ہیں۔

افغان تاجر کا کہنا تھا کہ سرحدی راستے نہ کھلے تو افغانستان میں خشک میوہ جات کی تجارت ختم ہوجائے گی۔ امریکی جریدہ ریڈیو فری یورپ کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان مریضوں، تاجروں اورعام شہریوں کوسنگین مشکلات کاسامناہے۔ افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق سرحد بند ہونے سے سامان سے بھرےٹرک بارڈر پرپھنس گئے، مال خراب ہورہااورڈرائیوروں کوبھاری جرمانے بھی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں