• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چوتھا اجلاس

افغانستان کو دہشت گردی اور منشیات کے خطرے سے پاک ایک پرامن، متحد، خودمختار اور آزاد ریاست بننا چاہیے, افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سلامتی کی صورتحال بدستور سنگین ہے,افعانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں سمرقند اعلامیہ

News Editor by News Editor
اپریل 14, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

سمرقند(انٹرنیشنل نیوز)افغانستان کو دہشت گردی اور منشیات کے خطرے سے پاک ایک پرامن، متحد، خودمختار اور آزاد ریاست بننا چاہیے۔

افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سلامتی کی صورتحال بدستور سنگین ہے.چینی میڈیا کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس سمرقند ازبکستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین، ایران، پاکستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پرخلوص، حقیقت پسند اور باہمی اعتماد کے ماحول میں تمام فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے رجحان پر تفصیل کے ساتھ جامع اور تعمیری بات چیت کی۔

تمام فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو دہشت گردی اور منشیات کے خطرے سے پاک ایک پرامن، متحد، خودمختار اور آزاد ریاست بننا چاہیے۔ افغانستان میں دہشت گردی سے متعلق سلامتی کی صورتحال بدستور سنگین ہے ۔تمام فریقوں نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہئے اور ایک متحدہ محاذ قائم کیا جانا چاہئے۔ فریقین نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے ساتھ بات چیت اور رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور افغانستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرے،اور مطالبہ کیا گیا ہےکہ افغان انتظامیہ تمام نسلی گروہوں، خواتین اور بچوں سمیت بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے تمام افغان شہریوں کو سماجی، سیاسی، معاشی اور ثقافتی زندگی میں حصہ لینے کے مساوی حقوق فراہم کرے۔

تمام فریقین افغانستان کی سنگین انسانی اور معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور افغان عوام کو انسانی امداد کی مسلسل فراہمی اور افغانستان کی معاشی تعمیر نو کے لیے حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ تمام فریقوں نے بین الاقوامی برادری سےاپپل کی ہے کہ وہ افغان عوام کے لیے ہنگامی انسانی امداد میں اضافہ کرے اور افغان عوام کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی کو سیاست رنگ دینے کی مخالفت کرے۔تمام فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی معیشت کی بحالی کے لئے کابل کو امداد دینا افعان عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور بیرون ملک تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔

اعلامیے میں افغانستان کی موجودہ مشکل صورتحال کے اہم ذمہ دارممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کی معاشی تعمیر نو اور مستقبل کی ترقی سے متعلق اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کریں۔ تمام فریقین سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے لیے توانائی، نقل و حمل، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے بین الاقوامی منصوبوں پر عمل درآمد بہت ضروری ہے، جو افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عالمی معیشت میں فعال انضمام میں مددگار ثابت ہوگا۔فریقین نے سیاست و سفارت کاری، اقتصادی انسانیت، سلامتی اور استحکام پر تین ورکنگ گروپوں کے اجلاسوں کا جلد از جلد آغاز کرنےکا اعادہ کیا اور 2024 میں اشک آباد میں وزرائے خارجہ کے پانچویں اجلاس کے انعقاد میں ترکمانستان کی حمایت کی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چوتھا اجلاسدہشت گردیفریقوں افغانستانمنشیات
Previous Post

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اشیائے تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت9.89 ٹریلین یوآن رہی

Next Post

چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی مسئلہ افغانستان پر دوسری غیر رسمی ملاقات

News Editor

News Editor

Next Post
غیر رسمی ملاقات

چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی مسئلہ افغانستان پر دوسری غیر رسمی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading