گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مشہور وہیل ٹرینر، جیسکا ریڈکلف، اپنی تربیت یافتہ کلر وہیل کے حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لائیو شو کے دوران ٹرینر پانی میں گر جاتی ہے اور وہیل مچھلی اسے مکمل طور پر نگل لیتی ہے۔
تاہم عالمی میڈیا کی تحقیقات نے اس سنسنی خیز کہانی کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ویڈیو مکمل طور پر اے آئی سے تخلیق کی گئی ہے، نہ تو جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر موجود ہے، اور نہ ہی ویڈیو میں دکھایا گیا مقام حقیقی ہے۔ یہ محض سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے گھڑی گئی ایک جعلی کہانی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
 
	    	











