ڈیجیٹل بینکاری

ڈیجیٹل بینکاری ،ملک میں 88 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے ہونے لگیں

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ملک میں ڈیجیٹل بینکاری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں تیزی سے ترقی کا رجحان سامنے آیا ہے ۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے )کے مطابق ملک میں اب تقریبا 88 فیصد ادائیگیاں ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے کی جا رہی ہیں، جو مالی شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی واضح علامت ہے۔ پی بی اے کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل لین دین کے حجم میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مجموعی مالیت میں بھی 12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

تاہم پی بی اے نے وضاحت کی ہے کہ زیادہ لین دین کا مطلب ہمیشہ زیادہ مالی مالیت نہیں ہوتا ۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ریٹیل بینکنگ اور مالیاتی شعبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جن میں ڈیجیٹل بینکنگ کے مستقبل، صارفین کی سہولت اور مالی شمولیت کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں