چیف جسٹس

چاروں ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری، چیف جسٹس نے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دیں

اسلام آباد(کورٹ نیوز ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کےلئے سات رکنی انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دےدی ہیں۔ جاری اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لئےقائم انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین جسٹس حسن اظہر رضوی ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کےلئے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کی انٹرویو کمیٹیوں میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سرفراز ڈوگر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان شامل ہوں گے۔

سندھ ہائیکورٹ کی کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس ظفر احمد راجپوت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون شامل ہوں گے۔بلوچستان ہائیکورٹ کی انٹرویو کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان فرائض انجام دیں گے۔اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں متعلقہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرریکےلئے اامیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں