پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل

ملک بھر کے 400 سے زائد نرسنگ کالجز کی انسپیکشن کا فیصلہ

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر ) ملک بھر کے 400 سے زائد نرسنگ کالجز کی انسپیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پاکستان نرسنگ و مڈ وائفری کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں کونسل نے انسپیکشن کے تمام تر اختیارات صدر اور نائب صدر کو تفویض کر دئیے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کونسل نے انوکھا فیصلہ کیا جس کے مطابق انسپیکشن ٹیم کا سربراہ شعبہ نرسنگ سے نہیں ہوگا بلکہ ماسٹر ڈگری ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل الائیڈ ہیلتھ میں سے کوئی بھی انسپیکشن ٹیم کا سربراہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرسنگ کونسل اجلاس میں ایچ ای سی نمائندے کو دعوت نہیں دی گئی جبکہ حکم امتناعی کے باوجود خیبر پختون خوا سے ممبر نے اجلاس میں شرکت کی۔کونسل میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر ممبر لیگل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کروانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں