سہیل آفریدی

وفاقی حکومت ضم شدہ اضلاع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے،سہیل آفریدی

پشاور(نیوز ڈیسک )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پارٹی قائدین اور پارلیمنٹیرینزنے ملاقات کی،ضم شدہ اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ اورصوبے میں طویل لوڈشیڈنگ پر تحفظات کااظہار کیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی نے کہاکہ وفاقی حکومت ضم شدہ اضلاع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے،

این ایف سی ، اے آئی پی اور کرنٹ بجٹ کے پیسے نہیں دیئے گئے،وفاقی حکومت نے اب نئے ٹیکس بھی لگا دیئے ہیں،سہیل آفریدی کاکہناتھا کہ ضم شدہ اضلاع پر ٹیکس نہ لگانے کا وعدہ کیا گیا تھا، وفاق نے اپنے کئے وعدے کی خلاف ورزی کی،ضم شدہ اضلاع کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں