لاہور(کامرس ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم قیمتوں میں 22روپے لیٹر کمی کے بعد پبلک کرایوں میں 4فیصد کمی کروا دی۔ ٹرانسپورٹ ہائوس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہوررانا محسن کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ٹرانسپورٹرز یونین کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں 4فیصلے کمی پراتفاق کرلیاگیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہاکہ کرایوں میں فی الفور 4فیصد تک کمی کی جائے گی،تمام ٹرانسپورٹرز 4 فیصد کمی کے ساتھ فوری نئے کرائے نامے آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔کرایوں میں کمی سے ریلیف براہ راست عوام تک پہنچے گا،کرائے کم نہ کرنے والی بسیں اور اڈے سیل ہوں گے۔
٭٭٭٭٭