• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
لیک گیٹ

پینٹا گون کا ”لیک گیٹ” پوری دنیا میں مشہور ہو گیا

News Editor by News Editor
اپریل 13, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ(نیو ز ڈیسک)پینٹا گون کا ”لیک گیٹ” پوری دنیا میں مشہور ہو گیا، 2013 میں وکی لیکس کے لیک ہونے کے بعد یہ اس نوعیت کا سب سے سنگین واقعہ بن گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق مارچ کے آغاز یا اس سے بھی پہلے، امریکی فوجی انٹیلی جنس کی انتہائی خفیہ دستاویزات یکے بعد دیگرے انٹرنیٹ پر سامنے آتی رہی ہیں۔100 سے زائد دھماکہ خیز مواد پر مبنی دستاویزات جن میں روسـیوکرین تنازعہ میں امریکی حکومت کی گہری مداخلت، اور یوکرین، جنوبی کوریا، اور اسرائیل میں اعلیٰ سطحی حکام کی مسلسل اور قریبی نگرانی شامل ہے۔ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک منظر عام پر آنے والی دستاویزات کے بعد، پینٹاگون کا ”لیک گیٹ” پوری دنیا میں مشہور ہو گیا اور 2013 میں وکی لیکس کے لیک ہونے کے بعد یہ اس نوعیت کا سب سے سنگین واقعہ بن گیا۔

مقامی وقت کے مطابق 11 تاریخ کو، امریکی وزیر دفاع آسٹن نے پہلی بار ”لیک گیٹ” واقعے پر عوامی سطح پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انٹیلی جنس دستاویزات کے افشاں ہونے کے ایک ماہ بعد ہی اس بارے میں معلوم ہوا۔ پریشان امریکی اہلکاروں نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ مواد لیک کرنے والے کو تلاش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ یہ ”لیک گیٹ” کی صداقت کے بالواسطہ اعتراف کے مترادف ہے اور ساتھ ہی اس بات کے بھی کہ امریکہ اور اس کے اتحادی بخوبی جانتے ہیں کہ یہ مواد کس قدر مہلک ہو سکتا ہے۔کئی دہائیوں سے یہ ایک کھلا راز رہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کی نگرانی کرتا رہا ہے لیکن اس تازہ انکشاف نے امریکہ کے اتحادیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مثال کے طور پر، دستاویزات میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کے بارے میں بڑی تعداد میں تفصیلات موجود ہیں، جن میں یوکرین کی فوج کے موسم بہار کے جارحانہ منصوبے، یوکرین کی فوج کی تشکیل میں مغربی ممالک کی مدد، ہتھیاروں کی ترسیل، اور فوجیوں کی تعداد شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی نگرانی بھی کی ہے۔ سی این این نے زیلنسکی کے قریبی لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین، معلومات کے لیک ہونے پر شدید ناراض ہے۔اس کے علاوہ، اسرائیل کی عدالتی اصلاحات اور یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے اور جنوبی کوریا کے حکام کی خفیہ مشاورت، سب کچھ امریکہ کی نگرانی میں ہے۔

ان معلومات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ،روس یوکرین تنازع میں کس حد تک ملوث ہے اور وہ کس طرح حالات کی سمت کو اپنے قابو میں کرنا چاہتا ہے اور یہ بھی کہ امریکہ اپنے اتحادیوں سمیت کسی بھی ملک پر اعتماد نہیں کرتا۔امریکہ کو نگرانی کا اتنا جنون کیوں ہے؟ امریکہ کی تسلط پسندانہ سوچ میں کبھی بھی اتحادیوں کا حقیقی تصور نہیں رہا۔جیسا کہ سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار ریمنڈ میک گورن نے کہاکہ امریکہ کے نام نہاد اتحادی دراصل صرف امریکہ کے جاگیردار ہیں۔ امریکہ کو ایسے اتحادیوں کا سامنا ہے جو بہت زیادہ فرمانبردار نہیں ہیں جس کا امریکی حل یہ ہے کہ اتحادیوں پر کنٹرول کو مضبوط کیا جائے اور ان کی ہر حرکت سے ہمیشہ چوکنا رہا جائے۔یوں اتحادیوں کی چالوں اور منصوبوں کی نگرانی امریکہ کے لیے ضروری ہو گئی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پینٹا گونلیک گیٹ
Previous Post

چین عرب ممالک کے اتحاد میں مدد دینے کے لئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت خارجہ

Next Post

آئی سی بی سی برازیل کی طرف سے اپنے پہلے سرحد پار آر ایم بی تصفیے کا پہلا کاروبار

News Editor

News Editor

Next Post
برازیل

آئی سی بی سی برازیل کی طرف سے اپنے پہلے سرحد پار آر ایم بی تصفیے کا پہلا کاروبار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading