پھلوں،سبزیوں

پھلوں،سبزیوں کی سرکاری ریٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری

مکو آ نہ (نیوز ڈیسک)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سرکاری ریٹ لسٹ اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آنے کے باعث شہریوں کو روزمرہ اشیائے خورونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھا کا شکار ہیں۔مارکیٹ میں پیاز 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس کی سرکاری قیمت 90 روپے مقرر ہے۔ اسی طرح ٹماٹر 210 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے جبکہ سرکاری ریٹ 150 روپے ہے۔لہسن 420 روپے، ادرک 340 سے 380 روپے، سبز مرچ 150 روپے اور شلجم 70 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ان کی سرکاری قیمتیں اس سے کم مقرر کی گئی ہیں۔

دیگر سبزیوں میں مٹر 220 روپے، بھنڈی 140 روپے، کریلے 120 روپے اور لیموں 245 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔پھلوں میں آم سندھڑی 350 روپے، آم دوسہری 300 روپے، سیب 280 روپے، کیلے 250 روپے فی درجن اور چیکو 270 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔تاہم بعض اشیا جیسے فالسے اور خربوزہ کی مارکیٹ قیمت سرکاری ریٹ کے قریب ہی دیکھی گئی۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے

اپنا تبصرہ لکھیں