انمول عرف پنکی

پولیس کو انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس کو منشیات فروش انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمات میں تفتیش کےلئے لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، میں انمول عرف پنکی کے خلاف 5مقدمات درج ہیں، اقبال ٹا ﺅن،کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ تھانوں میں پنکی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

انمول عرف پنکی کی گرفتاری کےلئے انویسٹیگیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی، لاہور پولیس کراچی جاکر وہاں کی عدالت میں پنکی کو لاہور لا نے اورمقدمات شامل تفتیش کرنے کےلیے اجازت طلب کرے گی۔واضح رہے لاہور میں درج نامزد مقدمات میں کسی ایک مقدمے میں بھی پنکی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں