لاہور(کامرس ڈیسک)پنجاب حکومت نے جائیداد کے دستاویزات کے حصول کےلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے رجسٹریشن ایکٹ 2026 گورنر پنجاب کو ارسال کردیا گیا ، پنجاب اسمبلی سے یہ ایکٹ بروز جمعرات کو کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا۔
اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی جائیں گی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کے ساتھ جن اشیا کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہو گی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔