• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
پرویز الٰہی

پرویز الٰہی کو کل بحفاظت لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم ، چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد بھی طلب

News Editor by News Editor
ستمبر 5, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو کل ( بدھ ) بحفاظت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کر لیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا ،

یہ معاملہ کیسے اسلام آباد کے دائرہ احتیار میں جاسکتا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرسماعت شروع کی تو سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم سیشن جج پرویز الٰہی کو ساتھ نہ لائے۔

پنجاب حکومت کی جانب غلام سرور نہنگ اور درخواست گزار قیصرہ الٰہی کی جانب سے طاہر نصراللہ وڑائچ پیش ہوئے ۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ عدالت کا گزشتہ حکم پڑھیں ۔ جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکا تھا، اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

عدالت نے پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے لاکر ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کہاں ہیں؟ ۔ جس پر عدالت میں پرویز الٰہی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی اس وقت اٹک جیل میں ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اٹک جیل میں کب انہیں موصول کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے کہا کہ شام ساڑھے پانچ بجے جیل منتقل ہوئے ۔

وکیل قیصرہ الٰہی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیں،آئی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا ہے ۔وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل اس لیے نہیں آئے کہ وہاں سابق وزیر اعظم قید ہیں۔ عدالت حکم کریگی تو وہ آجائیں گے۔ عدالت نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ آجائیں گے ،عدالتی حکم موجود ہے اور کس طرح حکم ہوتا ہے عدالتی حکم موجود ہے ۔

اٹارنی آفس سے فوری کسی کو بلائیں ، عدالت کے حکم پر ابھی تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ دو بجے تک کا وقت دے دیں سپریٹنڈنٹ جیل آجائیں گے ۔ پرویز الٰہی کو دل کا عارضہ ہوا تھا انہیں پمز ہسپتال منتقل کیاگیا پھر وہاں سے پولیس لائن شفٹ کیا گیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سی پی او ،ڈی پی او راولپنڈی کہاں ہیں ، عدالتی حکم کے باوجود پولیس افسران عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت ۔ عدالت نے پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ ڈی ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی۔بعد ازاں کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل قیصرہ الٰہی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آڈر بھی معطل ہو گیا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری غیر قانونی قرار ہوگئی ہے ، یہ معاملہ کیسے اسلام اباد کی درائرہ احتیار میں جاسکتا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا ۔ وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا چاہیے یہی عدالت نے حکم دیا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کریں ۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالتی حکم کو چیلنج کر رکھا ہے ، پرویز الٰہی کو پیش کرنے سے پہلے ہماری گزاشات سن لی جائیں ۔ عدالت نے کہا کہ میں صرف یہی کہہ رہا ہوں کہ جو آڈر عدالت کا ہے پہلے اس پر عملدامد ضروری ہے ۔سرکاری وکیل نے کہا کہ آکل والا آڈر دیکھ لیں میں یہ چاہتا ہوں ،

عدالت کا حکم تھا کہ اٹک کے سیشن جج نے پرویز الٰہی کو جیل سے لا کر عدالت پیش کرنا تھا ۔عدالت نے کہا کہ آپ یہی دو پیراگراف پڑھنا چاہتے ہیں مکمل آڈر نہیں ۔ بعد ازاں عدالت نے پرویز الٰہی کو کل (بدھ ) عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیااور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی جیپرویز الٰہیلاہور ہائیکورٹ
Previous Post

سیاسی خلا آگیا، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گئے ، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں'شیخ رشید

Next Post

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

News Editor

News Editor

Next Post
سپریم کورٹ

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading