• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
بدھ, 8 فروری, 2023
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کی چین کیساتھ دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں تک پہنچ جائے گی، وزیر خارجہ

News Editor by News Editor
21 جنوری, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کی توقع ہے، دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ، قابل تجدید توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

رواں ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سوئٹزرلینڈ میں چینی خبر رساں ادارہ ”ژنہوا ”کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ71 سال کے دوران پاک چین رہنمائوں کی کئی نسلوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں، دونوں ممالک بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں اور قومی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ خواب میں بھی شریک ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)اور2013 میں چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی)جیسے نئے اقدامات کی بدولت بھی پاک چین باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان مضبوط تذویراتی اور دفاعی تعاون ہے۔ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور ہم نے مالیات، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں قریبی روابط کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ ان کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے طلبا کے لئے اولین منزل بن چکا ہے اور ہمارے لوگوں کے لوگوں سے مضبوط روابط ہیں جن کی آبیاری فنکاروں، ماہرین تعلیم، سائنسی برادری اور میڈیا نے کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013 میں شروع کیا گیا سی پیک منصوبہ ایک راہداری منصوبہ ہے جو پاکستان کی گوادر کی بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں کاشغر سے جوڑتی ہے۔ اس کا مقصد توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور ریلوے، توانائی کے منصوبوں، بندرگاہوں اور خصوصی اقتصادی زونز سمیت ملک کے جدید نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سی پیک نے پاکستان کی ترقی اور بالخصوص اقتصادی ترقی کو روغ دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارتی روابط کے نقطہ نظر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات پاک چین ہمہ موسمی تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا مرکز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کورونا کی وبائی مرض سے پہلے کی سطح سے بڑھ چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہماری اعلی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ایک وسیع آزاد تجارتی معاہدہ (سی پی ایف ٹی اے)بھی موجود ہے جو ہمارے وسیع تر اقتصادی تعلقات میں نمایاں مقام کا حامل ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ2013 کے بعد سے سی پیک منصوبہ نے دونوں ممالک کے کثیر الجہتی اقتصادی تعلقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کی ایک نئی خصوصی جہت کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون زراعت، سماجی و اقتصادی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں تک بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سی پیک نہ صرف چین اور پاکستان کے لیے بلکہ دنیا بھر کے تیسرے فریق کے لئے بھی نئے مواقع فراہم کرے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے سلسلہ مین پاکستان اور چین نے کئی بڑے سولر، ونڈ اور ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے شروع کئے ہیں۔ ہم چینی کاروباری اداروں کا پاکستان کے سولر پاور انیشیٹو میں شامل ہونے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس2023 ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں16 تا 20 جنوری کے دوران ”ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون” کے موضوع کے تحت منعقد ہوا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)

Related


Tags: چیندوطرفہ تجارتقابل تجدید توانائیموسمیاتی تبدیلیوںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Previous Post

آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹس کا فیصلہ خود کروں ، عمران خان

Next Post

چار سال چور کیوں ثابت نہ کر سکے ، صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی ،وزیر اطلاعات

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

چار سال چور کیوں ثابت نہ کر سکے ، صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی ،وزیر اطلاعات

Please login to join discussion

تازہ خبریں

میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

8 فروری, 2023
زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

8 فروری, 2023
کھاد

پنجاب بھر میں درآمد کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

8 فروری, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

11 مئی, 2020

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 اپریل, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 اپریل, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 اگست, 2019
APP93-30
NEW YORK: August 30 - Pakistan’s Ambassador, Dr. Maleeha Lodhi speaking at the debate on UN Peacekeeping Operations. APP

پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

2
میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

0

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

0

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

0
میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

8 فروری, 2023
زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

8 فروری, 2023
کھاد

پنجاب بھر میں درآمد کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

8 فروری, 2023
کوکنگ آئل

پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی

8 فروری, 2023
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In