اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر کاربند رہے گا،خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے ۔
اسحاق ڈارکی زیر صدارت آئندہ سفارتی سرگرمیوں سے متعلق اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے موثر فروغ کےلئے جامع تیاری اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ پر استوار ہے۔