لاہور (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے حلقہ این اے 130 کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر آمنہ جنجوعہ، سیدحسان علی شاہ،عبدالغفورپپو اور خاتون موبلائزرزکی کثیرتعدادموجودتھی۔صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوسی کے ایک ایک گھرجاکرعمران خان کاپیغام پہنچایااور صحت سہولت کارڈسے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔اہل علاقہ نے عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
صوبائی وزیر صحت وصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حلقہ این اے 130 کی گلی گلی محلے محلے میں جاکرعمران خان کا پیغام پہنچارہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے ڈورٹوڈورمہم کا باقاعدہ آغازکردیاہے۔پاکستان میں عام انتخابات کرواناناگزیرہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈسے استفادہ کررہی ہے۔پاکستان کی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جارہی ہے۔وفاقی حکومت انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کررہی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہم انشا ء اللہ عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے۔
عوام کے مجرموں کو عوام کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے۔بیرون ملک اپنی جائیدادوں میں دن بہ دن اضافہ کرنے والے کرپٹ عناصر پاکستانی عوام کی بہتری کا کیاسوچیں گے۔انشا ء اللہ عمران خان عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔وفاقی حکومت کو عمران خان جیسے سچے مسلمان پرالزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وفاقی حکومت عمران خان پرگولیاں چلاکرعوام کی مجرم بن چکی ہے۔وفاقی حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔
پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان میں حقیقی آزادی تک آمریت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔آخری دم تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔اپنی محنت کے بل بوتے پرعوام میں جارہے ہیں۔