بحری جہاز

پاکستانی بحری جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ کویت سے کراچی پہنچ گیا۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق کویت سے 8 کروڑ لیٹرز ڈیزل لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے، خیر پور جہاز 3 دن پہلے آبنائے ہرمز سے گزرا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی تھی، پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنے کے بعد خلیج عمان میں داخل ہوا تھا تاہم 3 دن بعد پاکستانی بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں