جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ٹک ٹاک پر مشہور بہن بھائی سمیت چار افراد کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی، جن پر پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے کی مبینہ ڈکیتی کا الزام ہے۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان نمرہ شاہ، شہریار، یسرا اور شہروز کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید تفتیش اور ریکوری باقی ہے، لہٰذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
ملزمہ نمرہ شاہ نے عدالت میں الزام لگایا کہ پولیس نے ان پر تشدد کیا ہے، تاہم عدالت نے نشانات دیکھ کر کہا کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان لگتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کردی تاکہ حقیقت معلوم ہو سکے۔
دوسری جانب وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ جو مال برآمد ہوا ہے، اس کی ملکیت ثابت نہیں کی گئی۔ تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کردی۔
چاروں ملزمان میں دو بہن بھائی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کافی مقبول بتائے جاتے ہیں، جن کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہیں۔









