ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیانات اور الزامات کے جواب میں سامعہ حجاب نے اعتراف کیا ہے کہ گرفتار نوجوان حسن زاہد ان کا سابق منگیتر ہے۔
سامعہ کے مطابق، رشتہ منگنی کے دوران حسن زاہد کی حقیقت سامنے آنے پر انہوں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ تاہم، منگنی ٹوٹنے کے باوجود حسن زاہد نے انہیں ہراساں کیا، فون چھینا، زبردستی گھسیٹا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دونوں کی ملاقاتوں اور تحائف کے تبادلے کے بعد سامعہ پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ معاملے کو محض شہرت کے لیے اچھال رہی ہیں۔ ان الزامات کے جواب میں سامعہ نے کہا کہ "اگر میں بھی اپنی دوست ثنا یوسف کی طرح قتل ہوجاتی تو لوگ ہمدردی جتاتے، لیکن چونکہ میں زندہ ہوں اس لیے الزامات لگا رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عورت کے ساتھ زبردستی، تشدد یا اغوا کرنا ناجائز ہے، خواہ وہ نکاح میں ہی کیوں نہ ہو۔ سامعہ نے واضح کیا کہ حسن زاہد سے ان کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور اب وہ انصاف کی منتظر ہیں۔
سامعہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سنی سنائی باتوں پر رائے قائم کرنے کے بجائے حقائق کا انتظار کریں کیونکہ وہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔










FB7775, solid platform with a good selection of e-games. The interface is easy to get used to, and I haven’t had any major issues. I’m enjoying the games, and the winnings were processed quickly. Try fb7775 today.
Hey everyone! Just wanted to share a reliable link188betmoinhat I’ve been using. Tired of searching for working links? This one seems to be consistently updated. Give it a shot!