اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈسیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم سپلائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وزیراعظم کااقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کےلئے عملی قدم ہے۔