اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فی صد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچا کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔
اتوار کو بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے بارے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچا کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،معصوم بچے ہمارا مستقبل اور سر مایہ حیات ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام کی اصلی ہیرو ہیں،جو محنت لگن اور جزبے سے سرشاری ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔