کراچی(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق اور عوامی رائے سے جو نئے یونٹس بن سکتے ہیں تو بننے چاہئیں،موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں،جب آپ لوگوں کی مرضی پر حکومتیں نہیں بناتے تو اعتماد کا بحران ہوتا ہے، پورے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہو گا، پیٹرولیم لیوی کیخلاف16 اگست کو چاروں صوبوں میں احتجاج کریں گے، لاہور میں وزیراعلی ہاوس اور سندھ میں گورنر ہاوس پر دھرنے ہوں گے،میر رضا کیس میں پولیس کا پورا سسٹم ایکسپوز ہوگیا، کسی کا دباﺅ ہے تو اس کو سامنے آنا چاہئے۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے یونٹس بنانے کے معاملے پر آئین سے ماورا کوئی کام نہیں ہونا چاہئے، جو حکومت عوام کی رائے کے ساتھ نہیں ہوتی وہ کسی بہت اچھے آئیڈیا کو بھی ٹھیک طریقے سے لے کر نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت لوگوں کی مرضی مطابق نہ بنے تو اعتماد کا بحران پیدا ہو جاتا ہے جس سے پھر کوئی چیز قابو میں نہیں آتی اور اب تو یہ اعتراف خود سسٹم کے مرکزی کرداروں نے کرلیا ہے۔ اس پورے فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہو گا۔
تمام ادارے اپنا کام آئین کے مطابق کریں تو سارے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یہ بات آئی ہے کہ یہ نظام نہیں چل رہا، یہ سسٹم نااہلی کا نمونہ ہے، صرف اعتراف سے کچھ نہیں ہو گا، یہ دیکھنا ہو گا کہ کیسے لوگوں کو الیکشن میں لایا جاتا ہے۔ اس سسٹم کا کوئی ایک پہلو نہیں ہے، اس نظام میں عام لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، صرف پتے جھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، نظام کو تبدیل کرنا ہو گا، اس کا حل صرف یہ ہے کہ آئین کو مقدم رکھا جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف سولہ اگست کو چاروں صوبوں میں احتجاج کریں گے، لاہور میں وزیراعلی ہاوس اور سندھ میں گورنر ہاوس پر دھرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میر رضا کیس میں پولیس کا پورا سسٹم ایکسپوز ہوگیا، کسی کا دباو ہے تو اس کو سامنے آنا چاہئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ امت مسلمہ کے اتحاد کی طرف اہم پیش رفت ہے، ایران، مصر اور قطر ،بنگلہ دیش سمیت دیگر مسلم ممالک کو بھی اس میں شامل کرنا چاہئے۔ مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں بلکہ معیشت پر بھی ہونا چاہیے، مکہ دفاعی اتحاد اسرائیل کو کھل کر آنکھیں دکھائے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ وہ جو لوگ سوال کرتے ہیں کہ کیسے پیٹرول کی قیمت کم ہو جائے گی تو ان سے ہماری گزارش یہ ہے کہ وہ ذرا پڑھ لیا کریں، جہالت پہ مبنی بیانات دینے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا، 80 روپے کی لیوی کا پیٹرولیم کی قیمت سے کیا تعلق؟۔انہوں نے کہا کہ لیوی ایک الگ سے ٹیکس ہے جس کا پیٹرولیم ٹیکسز سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اسٹوریج کیپیسٹی بڑھانے کیلئے لگایا گیا تھا، بتایا گیا تھا کہ ہماری اسٹوریج کپیسٹی بڑھ جائے گی اور ریفائنریز ٹھیک ہو جائیں گی تو ہمیں ریفائن آئل نہیں خریدنا پڑے گا.
ہم زیادہ کروڈ آئل خریدیں گے اور خود ریفائن کریں گے تو ہمارے اربوں ڈالر بچیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت آٹھ ہزار ارب روپے سے زیادہ لیوی پاکستان کے لوگوں سے وصول کر چکی ہے، اس میں سے اگر ڈیڑھ سے دو ہزار ارب روپے بھی خرچ ہو جاتے تو آج پاکستان کو امپورٹ بل میں ہی کئی بلین ڈالر کا فائدہ ہو جاتا لیکن جس مقصد کے لیے ہماری جیب پر ڈاکہ پڑا ہے اس میں سے ایک ارب روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا حکومتوں کی ذمے داری ہے، یہاں امن کے لیے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے، بیرونی سازشیں اندرونی حالات کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے، جنوبی اضلاع میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں روزگار اور تعلیم بھی شامل تھا۔
Attract visitors who are more likely to become leads or customers. Our AI matches behavior signals to your keywords and precise locations, then routes the best fits to you. Free 7-day trial available. No long-term commitment. Cancel whenever.
https://blankslatelife.com
Your competitors are still manually bidding on keywords and hoping for the best. Vantovo’s AI does that work continuously, adjusting targeting in real time so you never overpay for traffic that isn’t converting. Try it free for 7 days.
https://cutt.ly/4yaEeEh7
Hi,
I’m putting together a small backlink collaboration and thought you might be a good fit.
I can place your site – qalamclub.com on 5 quality local business websites (DR30+, ~2k–5k traffic), no payment needed.
In return, I’d ask for links to 5 of my client sites from your end — keeping it balanced and natural for SEO.
Let me know if you’d like to explore it.
Best,
Clark
Get visitors who fit your business, not just any visitors. Vantovo’s AI uses behavior signals, keyword matching, and location precision to deliver more relevant traffic. Free 7-day trial with no contracts and cancel-anytime flexibility.
https://cutt.ly/typIAjQ7
Imagine traffic that gets sharper the longer it runs. Our AI watches interest signals, matches people to your keywords and locations in real time, and keeps improving. Join the clients seeing more leads and sales. Free 7-day trial, no contracts, cancel whenever.
https://blankslatelife.com