کراچی(کامرس ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان جنم لینے لگا، کراچی میں کوئی بھی سبزی 100 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اب تک جاری ہیں۔ سبزیوں کی بات کی جائے تو ٹماٹر 130 روپے کلو، آلو 100 روپے کلو اور بھنڈی 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
اسی طرح ادرک اور لہسن 300 سے 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ گاجر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔