مکڑی

مکڑی انسانوں سے بھی زیادہ تیز نکلی ، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

لندن (نیٹ نیوز) مکڑیوں سے خوفزدہ افراد کے لیے بری خبر ہے کہ دنیا کی تیز ترین مکڑی زیادہ تر انسانوں سے بھی زیادہ تیزی سے دوڑ سکتی ہے,اس حوالے سے سائنس دانوں نے مکڑیوں کی 258 اقسام کا جائزہ لیا اور پتہ لگایا کہ تیز ترین ہنٹس مین مکڑی 3.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ کچھ سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ یہ مخلوق انسانوں سے زیادہ تیز دوڑ سکتی ہے یعنی اگر آپ کوشش بھی کرلیں تو بھی مکڑیوں سے زیادہ تیز نہ بھاگ سکیں گے۔

یہ وہ منظر ہے جو حقیقی ڈراونے خواب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک مراکشی فلک فلاک مکڑی کو دنیا کی تیز ترین مکڑی سمجھا جاتا تھا، لیکن بہت سے سائنس دان اس رائے سے متفق نہیں تھے، کیونکہ یہ مکڑی حرکت کرنے کا ایک غیر معمولی طریقہ اختیار کرتی ہے جس میں یہ ایکروبیٹک قلابازیاں لگاتی ہے، جس سے اس کی رفتار معمول سے تقریبا دگنی ہو جاتی ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ حقیقت میں سب سے تیز رفتار مکڑی کون سی ہے، سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے لیبارٹری کے کنٹرول شدہ ماحول میں 258 مختلف مکڑیوں کا تجرباتی جائزہ لیا اور آخرکار ایک واضح نتیجے پر پہنچے کہ سب سے تیز رفتار مکڑی کون سی ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں پائی جانے والی ہنٹس مین مکڑی کو تقریبا 8 میل فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ کی رفتار حاصل کرنے کے بعد دنیا کی تیز ترین مکڑی قرار دیا گیا۔ یہ رفتار ایک عام انسان کی اوسط رفتار 4 سے 6 میل فی گھنٹہ سے کہیں زیادہ ہے۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بڑی جسامت والی مکڑیاں عموما زیادہ تیز دوڑتی ہیں، بشرطیکہ ان کا پیٹ اتنا بھاری نہ ہو کہ ان کی رفتار میں رکاوٹ بن جائے، مزید یہ کہ تیز دوڑنے والی مکڑیوں کی ایک نمایاں خصوصیت ان کی لمبی ٹانگیں ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں