روبوٹ

روبوٹ کی دفتر میں ہنگامہ آرائی اور مارشل آرٹس کی ویڈیو وائرل

جکارتہ(نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں ایک دفتر کے اندر ہیومنائیڈ روبوٹ کی جانب سے اچانک ہنگامہ آرائی اور مارشل آرٹس کی مہارت دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دفتر کے ماحول میں موجود روبوٹ نے اچانک غیر متوقع طور پر مارشل آرٹس کے دا پیچ اور لڑائی کی مہارت کا مظاہرہ شروع کر دیا، ابتدا میں وہاں موجود ملازمین اور دیکھنے والوں نے اسے روبوٹ کے سسٹم میں آنے والی کوئی تکنیکی خرابی یا فالٹ سمجھا۔

تاہم بعد میں حکام نے اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔حکام کے مطابق، اس روبوٹ کو ایک خاص منصوبے کے تحت اسی طرح پروگرام کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد یہ جانچنا تھا کہ ہنگامی یا غیر معمولی حالات میں یہ روبوٹ کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں