لاہور(کامرس ڈیسک )حکومت نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی سابقہ حدِ رفتار بحال کر دی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کیلئے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔موٹر ویز پر مسافر بسوں اور بھاری گاڑیوں کیلئے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ رفتار میں عارضی کمی مخصوص حالات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد سابقہ رفتار کی حدیں بحال کر دی گئی ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں، محفوظ سفر کے لئے رفتار پر قابو رکھیں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔